Bangladesh - Sri Lanka

بنگلہ دیش سری لنکا میں قرنطینہ کا جھگڑا جاری، ٹیسٹ ٹور پر غیر یقینی کے بادل برقرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈھاکا(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش سری لنکا

بنگلہ دیش اور سری لنکا میں قرنطینہ کا جھگڑا ختم نہ ہوسکا۔ بی سی بی ٹور

کیلئے اپنی شرطیں منظور ہونے کا منتظر ہے، بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام

الدین نے کہا کہ ہمیں ایک دو دن میں جواب ملنے کی توقع ہے، ہم آئی لینڈ

پہنچنے کے دوسرے ہی روز ٹریننگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ سیریز سے قبل

دمبولا میں ہی کیمپ لگانے کا ارادہ ہے۔

=،= یہ بھی پڑھیں، اکتوبر2020ء میں پاکستان آ رہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ٹیسٹ ٹور کیلیے سری

لنکا جانا ہے، مگر قرنطینہ مدت پر دونوں بورڈز کے درمیان اختلاف کی وجہ

سے ٹور پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بی سی بی کی خواہش ہے کہ

ٹیم صرف 7 روز کا قرنطینہ کرے جبکہ ایس ایل سی نے انھیں پیغام بھجوایا ہے

کہ وزارت صحت ہر صورت 14 روزہ قرنطینہ پر زور دے رہا ہے۔

=،=سری لنکا کرکٹ کو ٹور کیلیے اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا، بنگلہ دیشی بورڈ

میڈیا سے بات چیت میں بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا

کہ ہم نے سری لنکا کرکٹ کو ٹور پر آنے کیلیے اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے،

اس کے بعد ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، ابھی تک وہاں سے صرف یہی جواب

آیاکہ بورڈ کا ملکی اتھارٹیز سے رابطہ جاری اور اب تک مفید بات چیت ہوئی

ہے۔ ہمیں توقع ہے جلد حتمی جواب آجائے گا۔

=،=ہیلتھ پروٹوکول کی تصدیق ہو چکی مسئلہ جلد حل ہو جائیگا، نظام الدین پُر امید

واضح رہے بی سی بی چاہتا ہے کھلاڑیوں کو سری لنکا پہنچنے کے ایک یا 2

روز کے اندر ہی فیلڈ میں جانے کی اجازت مل جائے۔ ٹیم گال یا دمبولا میں

ٹھہرے، نظام الدین نے کہا کہ ہم نے دمبولا میں کیمپ کے حوالے سے بات کی

ہے، مگر اس سے قبل ہیلتھ پروٹوکول کے حوالے سے معاملات طے ہونا

ضروری ہیں، میزبان بورڈ اس پر کام کررہا ہے، میں نہیں سمجھتا ہیلتھ

پروٹوکول کی تصدیق کے بعد کوئی اور مسئلہ سامنے آئے گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بنگلہ دیش سری لنکا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply