برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے 315 رنز کے جواب
میں بنگلادیش کی ٹیم 286 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔نمایاں بنگالی بیٹسمینوں میں
سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 66 رنز اسکور کئے۔سومیا سرکار نے 33
جب کہ تمیم اقبال نے 22 رنز بنائے جبکہ سیف الدین نے ناٹ آوٹ 51 رنز بنائے۔
کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر
بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت کی طرف سے اننگز کا آغاز راہول اور روہت شرما
نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی شراکت
قائم کی، روہت شرما نے سنچری مکمل اور 104 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے
جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا اور بھارتی ٹیمنے
مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔کپتان ویرات کوہلی نے 26، پانٹ
نے 48، پانڈیا صفر، دھونی نے 35، کارتک نے 8 اور کمار نے 2 رنز بنائے جب
کہ محمد شامی ایک اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے سب
سے زیادہ 5 وکٹیں مستفیض الرحمان نے حاصل کیں، شکیب الحسن، روبیل حسین
اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب
تک 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے بھارت کو ایک میں شکست کا سامنا کرنا
پڑا جب بنگلا دیش نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں
کی گئی ہیں، کیدارجادیو اور کلدیپ یادیو کی جگہ دنیش کارتک اور بھونیشور کمار
کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،
صابر رحمان اور روبیل حسین کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔اس وقت
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 11پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بنگلا دیش 7 پوائنٹس کے
ساتھ ساتویں نمبر پر ہے