بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی درمیان دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

Spread the love

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(آج) منگل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس سے قبل کالی آندھی کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا اور اب ون ڈے سیریز میں بنگال ٹائیگرز کا چیلنج درپیش ہے۔

Leave a Reply