بنگلہ دیشی کابینہ نے بد اخلاقی کے جرم پر سزائے موت کی منظوری دیدی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بنگلہ دیشی بد اخلاقی جرم

ڈھاکہ(جے ٹی این آن لائن نیوز)بنگلہ دیشی حکومت نے پیر کے روز عصمت دری کرنیوالوں کو

سخت سزا دینے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ملک کے وزیر قانون انیس الحق نے صحافیوں کو بتایا

کہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو اصولی طور پر

منظور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کے مطابق جنسی بد اخلاقی کے مجرموں کیلئے سب

سے زیادہ سزا سزائے موت رکھی گئی ہے۔کابینہ سے سزا کے نفاذ کی تجویز کی منظوری کے بعد

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید جلد ہی عصمت دری کرنے والوں کی سزا کو عمر

قید سے لے کر موت کی سزا تک بڑھانے کیلئے ایک آرڈیننس جاری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں

نے کابینہ کے سامنے یہ تجویز جنسی استحصال سے نمٹنے والے قوانین میں فوری ترمیم کرنے

کیلئے پیش کی۔حالیہ عصمت ریزی کے حملوں کے سلسلے پر ملک بھر میں پھیلے غم و غصے کی

کیفیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون میں ردوبدل کرکے جرم کے لئے سزائے

موت کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیشی بد اخلاقی جرم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply