بنگلادیشی کھلاڑی سزا مکمل ہونے کے بعد میدان میں آنے کو تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بنگلادیشی کھلاڑی

دبئی / ڈھاکہ(جے ٹی این آن لائن نیوز)بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شکیب

الحسن نے آئی سی سی کی سزا مکمل ہونے کے بعد میدان میں آنے کی تیاریاں

شروع کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی

یونٹ نے فکسر سے رابطہ کرنے اور اطلاع نہ دینے پر شکیب الحسن کو سزا

سنائی تھی۔بنگلادیشی کرکٹر نے سٹے باز سے رابطہ کرنے کے بعد آئی سی سی

حکام کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا مگر جب ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ہوا تو انہوں نے اینٹی کرپشن بورڈ کے سامنے ملاقات کا اعتراف کیا تھا۔آئی سی

سی نے بھارتی میچ فکسر سے رابطے کی اطلاع نہ دینے اور اس بات کو پوشیدہ

رکھنے کے جرم میں شکیب الحسن پر دو سال تک تمام فارمیٹ کے میچز کھیلنے

کی پابندی عائد کی مگر اعتراف کی وجہ سے سزا میں ایک سال کی تخفیف کی

گئی تھی۔ ان کی سزا کی مدت جمعرات 5 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔پابندی

کے بعد شکیب الحسن نیکئی بار اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ مجھ سے جو

غلطی ہوئی وہ اب مستقبل میں کبھی نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کو

بنگلادیش کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا، وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی

ٹوینٹی میں اپنی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔دوسری جانب

بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے سزا کی مدت ختم ہونے اور شکیب کی

میدان میں واپسی کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں

بنگلادیشی کھلاڑی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply