بنوں نرسنگ کالج کی ضلع لکی مروت منتقلی، احتجاجی تحریک کا اعلان 0

بنوں نرسنگ کالج کی ضلع لکی مروت منتقلی، احتجاجی تحریک کا اعلان

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) بنوں نرسنگ کالج

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں سے جنوبی ریجن کے واحد نرسنگ

کالج کا منصوبہ ختم کرنے سمیت زنانہ ہسپتال میں ڈیڑھ کروڑ مالیت سے تعمیر

کی جانے والی عمارت بھی دوبارہ ہسپتال کے حوالے کر دی گئی ہے، جس پر

بنوں کے سیاسی و سماجی تنظیموں نے کالج کی دوسرے ضلع میں منتقلی کے

خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جنوبی ریجن کے

طلبہ کیلئے نرسنگ کالج کی منظوری دی گئی تھی جس کیلئے وومن اینڈ چلڈرن

ہسپتال بنوں میں پرائیویٹ رومز کی تعمیر کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے

عمارت تیار کی گئی جبکہ 20 لاکھ سے زائد رقم سے قیمتی مشینیں و دیگر آلات

نصب کئے گئے، اس کالج میں سالانہ سیکڑوں میل و فی میل نرس کو پڑھانے

کی حکمت عملی تیار کی گئی تھی، لیکن یہ منصوبہ ایم ٹی آئی عہدیداروں اور

ایڈمنسٹریشن کی رسہ کشی کی وجہ سے تین سال تاخیر کا شکار رہا، اب مذکورہ

منصوبہ بنوں سے ختم کر دیا گیا ہے جب کہ موجودہ بورڈ اف گورنر ایم ٹی آئی

نے منصوبہ دوسرے ضلع کو دیدیا ہے، اسی طرح دو کروڑ روپے اس منصوبے

پر ضائع کئے گئے، منصوبے کے ختم ہونے پر بنوں کے لوگوں میں شدید غم و

غصہ پایا جا رہا ہے، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے احتجاجی

تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

=-،-= نرسنگ کلاسز کیلئے ہاؤس جاب کرنیوالوں کو مشکلات ہونگی

متحدہ بنوں محاذ کے رہنماﺅں عرفان پیرزادہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر قدسی، بنوں سٹی

اتحاد کے صدر ملک اشرف خان، متحدہ انجمن تاجران کے رہنما ناصر خان

سمیت دیگر نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ نرسنگ کالج کی لکی مروت

منتقلی سے یہاں کے شعبہ صحت سے منسلک میڈیکل کالج اور ہسپتالوں میں

ہاﺅس جاب کرنے والوں کو نرسنگ کالج کی کلاسز لینے کیلئے لکی مروت جانا

پڑے گا جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے- انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ بنوں

کے نظام صحت کو ایک بیوٹی پالر چلانے والی خاتون کے حوالے کردیا گیا ہے،

جسکی وجہ سے تینوں ہسپتالوں کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، آج

ہسپتالوں میں معمولی سرنج اور ڈرپ تک دستیاب نہیں، جبکہ دعوے تو بڑے

کئے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے-

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایم ٹی آئی بنوں کے ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت غیر قانونی بھرتیوں اور

سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو بے پناہ مسائل اور مشکلات کا سامنا

کرنا پڑرہا ہے، اب ہمارے پاس نرسنگ کالج کے دوسرے ضلع کو منتقلی کے

خلاف سڑکوں پر آنے اور آئندہ اتوار سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کے

سوا کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اس حوالے سے پہلے مراحلے میں پرامن احتجاج

کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں جبکہ دوسرے

مراحلے میں سڑکوں پر آنے اور بنوں کے حقوق پر مشتمل تحریک شروع کرنے

کا لائحہ عمل دیں گے-

بنوں نرسنگ کالج ، بنوں نرسنگ کالج ، بنوں نرسنگ کالج ، بنوں نرسنگ کالج

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply