0

بندروں سے متعلق دہلی ہائیکورٹ کا انوکھا فیصلہ

Spread the love

بھارتی دارالحکومت دہلی کے لوگوں کواب بہت جلد بندروں کی دہشت سے نجات مل جائیگی۔ بندروں کی دہشت اور حملوں سے بچانے کیلئے دہلی ہائیکورٹ نے نس بندی کی اجازت دیدی ۔ دہلی حکومت کے محکمہ جنگلی حیات کے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ بندروں کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو کنٹرول کرنے کیلئے ان کی نسبندی (Sterilization)کی جائے۔واضح رہے دہلی میں بندروں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ بتائی گئی ہے ۔

پہلے مرحلے میں 25ہزار بندروں کی نسبندی کی جائیگی۔ بندروں کے خوف سے لوگ بیحد پریشان ہیں لیکن انہیں پکڑکر جنگلوں میں چھوڑنے کے علاوہ ایم سی ڈی کے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں،گزشتہ 31دسمبر تک تقریبا477بندوروں کو پکڑ کر جنگل چھوڑاگیا لیکن چنددنوں بعد وہ سبھی دوبارہ اپنی جگہ واپس آگئے۔اس مسئلے کومستقل بنیاد پر حل کرنے کیلئے نیو فرینڈ کالونی ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد عدالت نے مذکورہ حکم دیا۔

Leave a Reply