بلیک آؤٹ سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا، نیپرا کی انکوائری رپورٹ جاری

Spread the love

بلیک آؤٹ سرکٹ تبدیلی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیپرا نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی

انکوائری رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیاہے کہ بلیک آؤٹ گدو پاور پلانٹ

اور سوئچ یارڈ کے درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔رپورٹ کے مطابق

گدو پاور پلانٹ کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا،پاور بریک ڈاؤن تکنیکی

تربیت کی کمی کے باعث ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹس پر عملے کی

تکنیکی تربیت پر توجہ دینے کی سفارش کر دی،گدو پاور پلانٹ اور سوئچ یارڈ پر

سرکٹ تبدیلی کے دوران بریک ڈاؤن ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بریک ڈاؤن سے بڑی

ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں،شمال اور جنوب میں بجلی کا لوڈ غیر متوازن ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق شمال اور جنوب میں بجلی کی پیداوار غیر متوازن تھی،جنوب

میں شمال کی نسبت بجلی کی پیداوار زیادہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق غیر متوازن

پیداوار سے مکمل بریک ڈاون کی صورتحال بنی۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بجلی

بحالی پر فوری کام شروع ہوا،کچھ پاور پلانٹس کو بحال کرنے میں دیر لگی۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے بھی ٹپال اور گل احمد پاور پلانٹس کو چلانے

کی کوشش کی،کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس گیس کی کمی کے باعث بند تھے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر پاور پلانٹس 27 گھنٹے کے اندر ٹرانسمیشن لائن سے

کنکیٹ ہو گئے،پن بجلی کے پاور پلانٹس نے 20 گھنٹے میں پیداوار شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کی بجلی 17 گھنٹوں میں بحال

ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی مجموعی طور پر 22 گھنٹے میں بجلی

بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔

بلیک آؤٹ سرکٹ تبدیلی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply