Blood-Plasma-Pic

بلڈ پلازما ہے کیا ؟ کرونا وباء کے بعد اسکا اتنا شور و غوغا کیوں ؟

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) بلڈ پلازما ہے کیا

جب سے کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اس کے بعد سے اس موذی مرض کے علاج کی دوائی، جسے شعبہ طب (میڈیکل) کی زبان میں ویکسین کہتے ہیں، کی تیاری کیلئے سب سے پہلے چین، اور پھر دنیا بھر کے دیگر ممالک میں اس ضمن میں تحقیق شروع کر دی گئی ہے-

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا ایک اور دعویٰ
——————————————————————————-

دنیا بھر کے شعبہ طب و حیاتیات کے سائنسدان، اس ضمن میں اپنی اپنی کوششوں اور حاصل ہونیوالی کامیابیوں، کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں، لیکن کرونا وائرس کا اب تک سب سے زیادہ قابل اعتماد علاج، وائرس سے متاثرہ مریض کے صحت یاب ہونے کے بعد اس کے بلڈ پلازما کو قرار دیا جا رہا ہے-

بلڈ پلازما دراصل پروٹین، مختلف گیسوں پر مشتمل زرد رنگ کا مائع

بلڈ پلازما ہے کیا؟ یہ خون سے لیا گیا زرد رنگ کا ایک مائع ہوتا ہے، جو خون کے خلیوں اور پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ خون کا مائع حصہ ہے، جو پورے جسم سے50 فیصد خلیات اور پروٹین کا مرکب ہے، یعنی کہ یہ جسم کے خون کے حجم کا تقریبا 55 فیصد ہوتا ہے۔ خون کا پلازما تمام جسم کا سیال ہوتا ہے۔ یہ زیادہ تر پانی ہے، حجم کے لحاظ سے 95 فیصد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

پلازما کا کام جسم کو انفیکشن اور خون کے دیگر امراض سے بچانا

پروٹین دراصل پلازما کا اہم حصہ ہے، اس کے علاوہ اس میں گلوکوز، ہارمونز، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن شامل ہوتی ہیں۔ پلازما کا کام جسم کو انفیکشن اور خون کے دیگر امراض سے بچانا ہوتا ہے۔ بلڈ پلازما لینے کا مقصد بھرپور قوت مدافعت کو کمزور خون میں شامل کرنا ہوتا ہے، جس سے خون مزید طاقتور ہو جاتا ہے۔
تازہ خون سے اس طرح پلازما لیا جاتا ہے، کہ اسے چمکتے ہوئے سرخ خون سے جدا کردیا جاتا ہے، اور پھر اسے کمزور خون مین شامل کیا جاتا ہے۔ پلازما کی کثافت تقریبا 1.025 گرام فی ملی لیٹر ہے۔ پلازما ایک طبی تھراپی ہے، جس میں خون میں پلازما نکلوانا ، علاج اور دوبارہ شامل ہونا شامل ہے۔

لاعلاج امراض میں انتہائی اہمیت کا حامل

تازہ منجمد پلازما صحت کے بنیادی نظام میں ضروری دواﺅں میں سب سے اہم دوائی سمجھا جاتا ہے۔ یہ بہت سے لاعلاج امراض میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے لینے سے انسانی جسم میں خون کی خاصی کمی بھی واقع ہوتی ہے۔ پلازما عطیہ کرنیوالے کو الرجی، بخارکا ہونا اور چکر آنا لازمی جزو ہے، لیکن اس میں وہ تمام طبی سہولیات شامل ہوتی ہیں، جس کی ایک کمزور مریض کو ضرورت ہوتی ہے، اور یہ طاقتور شخص کے خون سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایسی ہی مفید خبروں، معلومات سے اپ ڈیٹ رہیں : جے ٹی این آن لائن کیساتھ

بلڈ پلازما ہے کیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply