بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش، پہاڑوں پربرفباری متوقع

Spread the love

صوبہ بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ وادی زیارت میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

وادی زیارت میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں گزشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply