بلوچستان میں سرکاری ملازمین ہوجائیں ہو شیار، حکومت ہو گئی کاروائی کیلئے تیار

Spread the love

کو ئٹہ(جے ٹی این آن لائن) حکومت بلوچستان نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے،

سرکاری ذرائع کے مطابق مجاز حکام نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ بعض سرکاری ملازمین مختلف سیاسی جماعتوں میں سرگرم کردار ادا کرنے سمیت سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں

سرکاری ملازمین کا ایسا اقدام کوڈ آف کنڈکٹ کی سریحاً خلاف ورزی ہے لہٰذا ایسے ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ان کی ملازمت سے برخاستگی پر منتج ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply