بلوچستان میں زلزلہ، ضلع ہرنائی شدید متاثر، درجنوں جاں بحق و زخمی

بلوچستان میں زلزلہ، ضلع ہرنائی شدید متاثر، درجنوں جاں بحق و زخمی

Spread the love

کوئٹہ ( جتن مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں زلزلہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بدھ اور جمعرات کی شب رات گئے زلزلے کے

شدید جھٹکوں نے صوبہ بھر میں تباہی مچا دی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع

ہرنائی اور صوبائی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں کم از کم 20 افراد جاں

بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے، سیکڑوں گھر زمین بوس ہو گئے ہیں، جبکہ

فوری طور پر ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، زلزلہ پیما مرکز نے

بتایا زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ضلع ہرنائی کے

قریب اور زیر زمین گہرائی محض 15 کلو میٹر تھی-

=-،-= بدھ و جمعرات کی درمیانی شب 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تین بج کر 22 منٹ پر

جب لوگ گھروں میں محو خواب سے تھے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے

قریب زیر زمین 15 کلو میٹر کی گہرائی میں اچانک 5.9 شدت کا زلزلہ آیا جس

سے پورا صوبہ جھول گیا، گھروں میں سوئے لوگ گھبرا کر اٹھ کھڑے ہوئے

اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم اس دوران

زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ضلع ہرنائی سمیت سمیت پورے صوبے میں

سیکڑوں گھر منہدم ہو گئے جن کے ملبے تلے دب کر ابتدائی اطلاعات کے

مطابق 22 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جاں بحق ہو گئے جبکہ

سیکڑوں زخمی ہو گئے اور متعدد ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں-

=-،-= زلزلے جھٹکوں کی شدت سے پورا صوبہ جھول گیا

5.9 شدت کے زلزلے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور ہرنائی سمیت کئی علاقوں میں بجلی

کی سپلائی بھی منقطع ہو گئی ہے، کرائسس منیجمنٹ سیل کے مطابق ہرنائی میں

زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی، جہاں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد

کے جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ 50 سے زائد مکانات ملبے

کا ڈھیر بن گئے- ضلعی انتطامیہ سمیت دیگر ریسکیو اداروں اور اہل علاقہ نے

امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں

اور صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، اور

دونوں اضلاع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے-

=-،-= بجلی منقطع، امدادی سرگرمیاں جاری، لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک بند

صوبائی حکام کے مطابق ریسکیو سرگرمیوں میں پاک فوج، ایف سی اور لیویز

کے جوان حصہ لے رہے ہیں انتہائی متاثرہ ضلع ہرنائی میں بھاری مشینری،

ادویات اور امدادی اشیا روانہ کر دی گئی ہیں- زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت

کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن، سبی، لورالائی، مسلم باغ، زیارت، ژوب،

سنجاوی اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے، ہرنائی بھی ابھی بھی آفٹر

شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بجلی منقطع ہونے کے باعث امدادی

کاموں میں بھی مشکلات درپیش ہیں- دوسری طرف زلزلے سے کوئٹہ سنجاوی

شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے-

=-نوٹ-= مزید تفصیلات اپ ڈیٹ کی جاتی رہیں گی-

بلوچستان میں زلزلہ ، بلوچستان میں زلزلہ ، بلوچستان میں زلزلہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-،-= بلوچستان سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،= )

Leave a Reply