بلوچستان میں امن،خوشحالی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ، جنرل باجوہ

Spread the love

بلوچستان میں امن خوشحالی

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے بلوچستان میں امن

وخوشحالی ، پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے ، سکیورٹی فورسزبلوچستان اور پاکستا ن کے امن کے

اور ترقی کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے ثابت قدم رہیں گی ،موجودہ خطرات میں جامع قومی

ردعمل کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے محنت سے حاصل کئے گئے امن سے فائدہ اٹھایاجائے

اور پائیدار استحکام کے حصول کیلئے لوگوں پر مرکوز نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے سماجی و معاشی

ترقی کاعمل تیز کیا جائے،،قوم امن و استحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔ پاک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو

یہاں جی ایچ کیو میں قومی ورکشاپ کے شرکاء سے اظہار خیال کیا، ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ،

بیورو کریٹس، نوجوان، میڈیا اور اکیڈمی کے ارکان شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا

مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے بلوچستان کی ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا سکیورٹی

فورسز بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا ہیں ، انہوں نے درپیش

اندرونی اوربیرونی چیلنجز کے حوالے سے کہا موجودہ خطرات میں جامع قومی ردعمل کی ضرورت

ہے۔بلوچستان میں امن اور استحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی، سخت جدوجہد سے حاصل امن کے

نتائج سامنے آرہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا قومی قیادت اور فوج کی مکمل توجہ

بلوچستان پر ہے، قومی اور صوبائی سطح پر دیگر ریاستی اداروں کیساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی

کیلئے کوشاں ہیں،قوم امن و استحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔آرمی چیف نے

مزید کہا پاکستان کی بہتری بلوچستان کی خوشحالی و امن سے جڑی ہے، بلوچستان میں سماجی اور

اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا سخت جدوجہد سے

حاصل امن کے نتائج سامنے آرہے ہیں،بلوچستان میں امن واستحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سے متعلق بہتر آگاہی ہے۔ دریں اثناء پاک فو ج کے

سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے الوداعی ملاقا ت

کی جس میں افغان امن عمل اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ

خیال کیا گیا ۔ منگل کو جی ایچ کیو میں ہونیوالی الوداعی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،

علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ

دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف یس نے پاکستان میں خدمات کیلئے سفیر کا شکریہ

ادا کیا ۔سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

بلوچستان میں امن خوشحالی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply