بلوچستان مچھ میں کالی کھانسی کی وبا،4 بچے جاں بحق،متعدد زیرعلاج

Spread the love

مچھ(جے ٹی این آن لائن) مچھ میں کالی کھانسی کی وبا سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ اور گرد و نواح میں کالی کھانسی کی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے
جس کی زد میں درجنوں بچے آگئے ہیں۔

مچھ کے سرکاری ہسپتال میں کالی کھانسی کی وبا کا شکار 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد بچے زیرعلاج ہیں،

دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات کی بدولت کالی کھانسی کے مریضوں کی بڑی تعداد نے نجی ہسپتالوں اور کلینکس سے رجوع کررکھا ہے۔

Leave a Reply