fouji jawan jtnonline

بلوچستان، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات، 8 جوان دھرتی ماں پر فدا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) بلوچستان خیبرپختونخوا دہشتگردی

بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے اور دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے

تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 7 جوان شہید ہو گئے۔

علاقہ کیچ میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی امداد علی نے

جام شہادت نوش کیا۔ ادھر صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان

کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے

سے ایک فوجی جوان شہید جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے-

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دہشتگردی میں 83 فیصد کمی، گلوبل ٹیررازم انڈیکس
——————————————————————————

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات مچھ کے علاقے پیر غائب میں پٹرولنگ پر

مامور گاڑی بیس کیمپ واپس جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، واقعے

میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

شہداء کے عہدے اور نام
————————-

شہداء میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد،

مولا بخش، نور محمد، گاڑی کا سویلین ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

مچھ میں پٹرولنگ پر مامور گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ
————————————————–

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشت

گردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔ مچھ میں

دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ جس میں 7 جوان

جبکہ کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید

ہوگئے-

میرعلی میں پاک فوج کی گاڑی کو ریموٹ بم سے نشانہ بنایا گیا
——————————————————

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب

ایک پُر ہجوم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک فوجی جوان شہید

جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

دھماکہ عیدیک بازار میں ہوا
—————————-

سکیورٹی فورسز بازار میں گشت کررہی تھی کہ عیدیک بازار میں نظامیہ مسجد

کے نزدیک ان کی گاڑی کو دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے

نشانہ بنایا جس سے فوجی اہلکار عامر شہید جبکہ حوالدار ارشد، سپاہی عبد المنان

اور اسلام نبی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بازار میں مزید 14 سویلین گاڑیاں بھی تباہ
———————————–

دھماکے کے بعد میرعلی تا میرانشاہ شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی

گئی اور فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا

ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بازار میں کھڑی مزید 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ علاقے کے

داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

سیاسی قیادت کا شہادتوں پر اظہار افسوس، دہشتگردی کی شدید مذمت
————————————————————

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈ شہباز

شریف، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور

دیگر سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا

اظہا ر کرتے ہوئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

سیاسی قیادت نے مادر وطن پر جان نچھاور کرنیوالے دھرتی ماں کے سپوتوں کے

خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، اورکہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں تاریخ میں

سنہری حروف سے لکھی جائیں گی-

بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سیاسی قیادت
———————————————————————

اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے سرفراز فرمائے، شہداء

کے اہلخانہ کو صبر جمیل دے- دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں‌ ہمارے

حوصلے پست نہیں کر سکتیں-

بلوچستان خیبرپختونخوا دہشتگردی

Leave a Reply