64

بلوچستان میں مرغی کے جعلی انڈوں کی خرید و فروخت کا انکشاف

Spread the love

کوئٹہ( جتن آن لائن ہیلتھ رپورٹر) بلوچستان جعلی انڈے

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مرغی کے جعلی انڈوں کی
خرید وفروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے- علاقہ مکینوں کا ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کرنے کی اپیل کردی۔ مزید پڑھیں

جعلی انڈے شیمپو، صابن اور پلاسٹک کیمیکل سے تیار کئے جاتے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں،خضدار، قلات، سوراب، کوئٹہ میں مرغی کے جعلی انڈوں کی خرید وفروخت جاری ہے- تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مرغی کی جعلی انڈوں کی خرید وفروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے- جعلی انڈوں میں شیمپو، صابن اور پلاسٹک کیمیکل سے تیار کی جاتی ہے- کیمیکل سے مختلف سائز کے جعلی انڈے بنا کر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فروخت کی جارہی ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے- ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں مسجد روڈ پر واقع ان دکانوں پر چھاپے بھی مارے۔ کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کوئٹہ میں پہلے سے ہی مضر صحت اشیاء کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مزید انڈوں کی خرید وفروخت سے انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ ہے- حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کرے-

بلوچستان جعلی انڈے

Leave a Reply