بلوچستان اسمبلی،اپوزیشن سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج

Spread the love

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیااور کہا سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں تاہم حکومتی اراکین کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں میں بھی حالات دن بدن بہترہو رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے.

بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن ثناء بلوچ نے کہا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 52 پرائیویٹ ہسپتال ہیںپرائیویٹ ہسپتالوں میں 2 ہزار کے قریب بیڈ ہیں سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہے کہیں تو کوئی خرابی ہے جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد سرکاری ہسپتالوں سے اٹھ گیا ہے.

صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے کہا موجودہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری،حالت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے.

Leave a Reply