0

بلوچستان، سبی میں 3.2شدت کا زلزلہ،علاقہ میں خوف و ہراس

Spread the love

بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سبی اور گرونواح میں زلزلے کے جھٹکے سے علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہوگئے اور قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 95کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی، تاہم جانی نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔گذشتہ ہفتے ہی خیبرپختونخوا کے علاقے ناران، شانگلہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے باعث شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے تھے۔

Leave a Reply