بلوچستان،دہشتگرد حملے میں شہید 6 لیویزاہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

Spread the love

کوئٹہ،سنجاوی(بیورورپورٹ) بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں

نامعلوم دہشتگردوں نے شب خون مارتے ہو ئے لیویز چیک پوسٹ پر خود کار

ہتھیاروں سے حملہ کر کے 6 لیویز اہلکاروں کو شہید کر دیا جبکہ دو اہلکار

زخمی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے سرچ آ پر یشن شروع کردیا ۔ وزیراعلیٰ

بلوچستان میر جام کمال نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر داخلہ نے

واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے

بعدازاں شہید لیویز اہلکاروں کا اجتماعی نماز جنازہ اداکی گئی جس میں صوبائی

وزیر نور محمد دُمڑ، اے سی سنجاوی دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے

شرکت کی۔ سنجاوی کے علاقے لعل کٹائی لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت

گردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے لیویز جوانوں میں فقیر محمد،محمد عثمان

آفتاب الدین،عبدالحکیم ،عبدالشکور ،داد محمد شامل تھے.زخمی اہلکارسول ہسپتال

سنجاوی میں زیرعلاج ہیں. حکومت کی جانب سے شہدائ کے لواحیقن کو 30لاکھ

روپے نقد امداد جبکہ گھر کے ایک فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے.

Leave a Reply