بلغاریہ امریکہ مشقوں میں لڑاکا طیارہ غائب، ریاض واشنگٹن فالکن کلاز4 شروع

بلغاریہ امریکہ مشقوں میں لڑاکا طیارہ غائب، ریاض واشنگٹن فالکن کلاز4 شروع

Spread the love

صوفیہ، ریاض (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) بلغاریہ امریکہ مشقوں میں

بحیرہ اسود میں بلغاریہ اور امریکہ کی مشقوں کے دوران بلغاریہ کا ایک مگ 29

لڑاکا طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا، اس کی تلاش اوا ریسکیو کیلئے آپریشن جاری

ہے۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا حکمت عملی کے تحت براہ راست فائر کرنیکی

مشق ” شابلہ21 ” میں تربیتی سرگرمی انجام دیتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق

12 بجکر 45 منٹ قبل از سحر مگ 29 ہوائی جہاز ریڈیو رابطہ منقطع ہونے کے

بعد ریڈار سے غائب ہو گیا، جس کی فوری طور پر تلاش و ریسکیو آپریشن شروع

کیا گیا جو ابھی جاری ہے اس لئے دونوں ممالک کے ما بین مشق بھی معطل کر

دی گئی ہے۔

=-= دنیا بھر کی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ملک کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز شروع ہونیوالی

“شابلہ 21” کا اختتام آج جمعہ کے روز ہونا تھا اور اس میں بلغاریہ اور امریکہ کی

مسلح افواج کے فوجی عملے کے 2 ہزار سے زائد ممبران حصہ لے رہے تھے۔

=-.-= سعودی عرب اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشق فیلکن کلاز 4 شروع

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں مملکت کی بری افواج نے امریکی

فورسز کیساتھ مشترکہ فوجی مشقوں مخالب الصقر4 ( فالکن کلاز4 ) کا آغاز کر

دیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں

ملکوں کے درمیان متبادل عسکری تعلقات کی مضبوطی، عسکری معلومات اور

تجربات کا تبادلہ اور عسکری ساز و سامان اور نظریات کے بیچ موافقت کی بہتری

ہے۔ اس طرح دوست افواج کیساتھ مل کر کام کرنے اور کسی بھی بیرونی خطرے

کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کی سطح بلند جا سکے گی۔

بلغاریہ امریکہ مشقوں میں

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply