0

بلدیاتی نمائندوں کا تحریک چلانے کافیصلہ

Spread the love

پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز نہ ملنے پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے گزشتہ روز لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ملاقات کی جس میں بلدےاتی نمائندوں کی بجائے ارکان اسمبلی کوفی کس5 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کے حکومتی اعلانات کے خلاف غم و غصہ کااظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کرنا پڑا تو گریز نہیں کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بلدےاتی اداروں کو سڑکوں کی مرمت اور سٹریٹ لائٹس کے فنڈز جاری کئے نہ ہی نئی سکیمیں طلب کیں۔اس حوالے سے بلدیات نمائندوں کا کہنا تھا تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم ارکان اسمبلی کے بجائے بلدیاتی اداروں کوترقیاتی فنڈزجاری کرینگے مگر اب وہ اپنے اعلان سے انحراف کررہی ہے۔

Leave a Reply