بلاول کا مستقبل مریم اور حمزہ سے زیادہ روشن

Spread the love

بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوز رداری کے ستارے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے فرزند حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں کیونکہ مریم نواز اور حمزہ شہبازکے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ، مستقبل میں دونوں کی راہیں جدا ہوں گی ، ان کی چپقلش سے خاندان میں مزید دڑاڑیں پڑیں گی ۔ بلاول قسمت کے دھنی ہے ان کے ستارے پاکستان سے انتہائی میل رکھتے ہیں وہ اپنے نانا ذواالفقار علی بھٹو اوروالدہ بینظیر بھٹو کی طرح کردارادا کریں گے ۔ زائچہ کے مطابق پاکستان کی آئندہ سیاست میں صرف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا کردار ہی نظر آرہا ہے بیشتر سیاسی جماعتیں حرف غلط کی طرح مٹ جائیں گی ۔

Leave a Reply