بلاول زرداری کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جائے گا،شیخ رشید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا کرپٹ ہے‘ بلاول زرداری کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جائے گا‘ تھوڑا سا جھاڑو پھرا ہے جیسے پیر پھونک مارتا ہے‘ مجھے عمران خان پر سو فیصد یقین ہے کہ کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گیا‘ چور‘ ڈاکو اور لٹیرے قانون کے شکنجے میں آئے۔ ان کی شکلوں پر لکھا گیا کہ یہ ڈاکو چور ہیں۔ انہوں نے ساری قوم کی جیبیں کاٹی ہیں اور معزز کہلا رہے ہیں۔ آصف زرداری کی سیاسی وصیت کا نہیں معلوم کہاں پڑی ہوئی ہے۔ میرے شدید تحفظات ہیں جس کالونی میں منتخب منسٹر رہتے ہیں وہیں چور رہتا ہے۔شاہد خاقان عباسی اور دیگر وکٹ کی دونوں جانب کھیلنے والے ملکی سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں۔ مجھے کلاشنکوف کیس میں سات سال قید ہوئی یہ ساری دنیا کا خزانہ لوٹنے کے بعد سات سال قید ہوئے۔ تھوڑا سا جھاڑو پھرا ہے جیسے پیر پھونک مارتا ہے۔بینظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply