بلاول جیل بھرو تحریک فوری شروع کریں، فواد چوہدری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

کہا ہے بلاول بھٹو کو جیل بھرو تحریک فوری طور پر لاہور سے شروع کرنی

چاہئے، سندھ میں تو ان لوگوں نے جیل جانا ہی ہے۔ کے پی کے ،بلوچستان اور

پنجاب کے حوالے سے میری جیل حکام سے بات ہوئی ہے کہ کتنے کمروں میں

یہ لوگ آ جائیں گے تو بتایا گیا ان سب کیلئے ایک بیرک ہی کافی ہے،بلاول بھٹو

کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کوسندھ میں علاج کرانے کی پیشکش مذاق

ہے، کوئی عدالتی اہلکار ہمارے زیر اثر نہیں ، نوازشریف اور زرداری کا مفاد

ایک دوسرے سے جڑا ہواہے، سول ملٹری تعلقات کبھی اتنے اچھے نہیں رہے

جتنے اب ہیں ،سب ادارے ایک پیج پر ہیں ، سیکیورٹی حالات پہلے سے بہت بہتر

ہیں،افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں، کابل میں جو حکومت

بنے گی اس کا یقینی طور پر ہمیں فائدہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان آج پانچ

ممالک کیلئے ای ویزا سروس کا افتتاح کرینگے، بہت سے پاکستانی صحافی

بھارتی انتخابات کی کوریج میں دلچسپی رکھتے ہیں انکو ویزے دینے کے حوالے

سے ہم اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں ، یوکے کے شہریوں

کیلئے ویزا فیس ساڑھے تین سو پائونڈ سے کم کرکے آٹھ ڈالر کر دی گئی ہے

تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح پاکستان آ سکیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک

لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا،جون تک ایف اے ٹی ایف کے ستر فیصد شرائط

پوری کر دی جائیں گی ،فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے اپوزیشن سے رابطہ

کرینگے ۔ وزیراعظم آفس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت

میں انکا مزید کہنا تھا عمران خان پر دنیا اعتماد کرتی ہے، فاٹا کا قومی دھارے

میں شامل ہونا نیشنل ایکشن پلان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد

میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا گزشتہ حکومتوں

نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا،عمران خان کی قیادت میں ہم

نے فرسودہ نظام کو للکارا،ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ

ہیں،وزیر اعظم کی لڑائی شخصیات کیخلاف نہیں ملکی دولت لوٹنے والوں سے

ہے،پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply