0

بلاول بھی لانگ مارچ کیلئے تیار

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیاسی جدوجہد اور لانگ مارچ کرنے کےلئے تیار ہوں، اٹھارہویں ترمیم پرآنچ نہیں آنے دیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے،حکومت پارلیمنٹ کو جس انداز سے چلا رہی ہے اس سے ملک کا نقصان ہو ر ہا ہے، میں نے کہا تھا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، منی بجٹ میں صرف عمران خان کی بہن کو ریلیف دیا گیا ہے، عمران خان کی سیاست میں اگر کسی کی جدوجہد ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔منگل کو کارکنوں سے خطاب میں انکامزید کہنا تھا سندھ میں علاج کی جو سہولیات ہیں وہ کوئی اور صوبہ نہیں دے سکتا، سندھ حکومت کام کرنے میں سب سے آگے ہے، اس وقت پاکستان اور سندھ کو چیلنجز درپیش ہیں جس کا مقابلہ کرنا ہے، چیلنج کرتا ہو ں تبدیلی والوںکو کہ گمبٹ جیسا میڈیکل کالج خیبرپختونخوا میں بنا کر دکھائیں، عمران خان میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں، وفاق کو سندھ کے ہسپتال چھیننے نہیں دیں گے، کچھ قوتیں اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہیں، ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہسپتال کی حوالگی کےلئے سندھ حکومت میں نظرثانی اپیل دائر کریں گے، ذوالفقار علی بھٹو میرٹ پر وز یر بنے اور تاریخی کام کئے، انہوں نے اپنی سیاست کے عروج پر ایوب خان سے علیحدگی کی اور جمہوری جدوجہد کی،عمران خان کا سیاسی مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی پاکستان میں بہتری لانے کےلئے سب کےساتھ کام کرنے کو تیار ہے، بدقسمتی ہے ایک سال میں تیسرا بجٹ آرہا ہے، منی بجٹ میں عام آدمی کےلئے کوئی ریلیف نہیں ، پاکستا ن کےلئے صدارتی نہیں پارلیمانی طرز سیاست ہی بہترین ہے۔

Leave a Reply