Bilawal Bhoto nawaz sharifl jtnonline

بلاول بھٹو کا نواز شریف کو ٹیلیفون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت، مریم نواز کا اظہارِ تشکر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بلاول بھٹو نواز شریف

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں

محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں

دریافت کیا جبکہ انہیں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

بھی دی جو انہوں نے شکریئے کیساتھ قبول کر لی۔ دوسری جانب جب قائد مسلم

لیگ (ن) کی صاحبزادی اور پارٹی کی مرکزی نائب صدر کو اس کا علم ہوا تو

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں چیئرمین پیپلز

پارٹی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرنے سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

یہ بھی پڑھیں : ملک چلانے کیلئے بھٹو کا آئین ماننا پڑیگا ، بلاول بھٹو
————————————————————————————–

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی

شکل دیدی گئی ہے، دو نکاتی ایجنڈا ہوگا جس میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی

کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ بلاول بھٹو کی

طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کے دعوت نامے پہنچا دیئے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن

کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس ٹیلیفونک رابطے کے

دوران ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور انہیں اے پی سی میں ویڈیو لنک

کے ذریعے شرکت کی دعوت دی۔

اے پی سی 20 سمتبر کو ہو گی، چیئرمین پی پی پی کا ٹویٹ

ٹویٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ آئندہ آل پارٹیز

کانفرنس ( اے پی سی ) کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کرے گی اور یہ کانفرنس

20 ستمبر کو ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف

کو ٹیلیفون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت مخالف حکمت عملی کی تیاری کیلئے اجلاس اتوار کو ہوگا، پیپلز پارٹی

مزید برآں اپوزیشن کی اتوار کے روز بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی تیاریاں

جاری ہیں، اجلاس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں دن 12 بجے شروع ہو گا،

اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مستقبل کے

لائحہ عمل سے متعلق تجاویز دیں گی، بلاول بھٹو کی طرف سے اے پی سی

میں شرکت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو نیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور شیری

رحمن دعوت نامے پہنچا رہے ہیں-

اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کے دعوت نامے جاری

سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے ن لیگ کے احسن اقبال، پختونخوا میپ کے سینٹر عثمان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے سینٹر میر کبیر، اے این پی کے امیر حیدر ہوتی، بی این پی مینگل کے سینٹر جہانزیب جمالدینی کو اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا، اسی طرح سے بی این پی عوامی کے صدر اسرار اللہ زاہری، جمیعت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی سے فون پر رابطہ کر کے انہیں شرکت کی دعوت دی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بلاول بھٹو نواز شریف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply