بلال عباس کا پہلا کرش، میرا امداد لینے والوں میں شامل، کنول آفتاب بنی اداکارہ

بلال عباس کا پہلا کرش، مِیرا امداد لینے والوں میں شامل، کنول آفتاب بنی اداکارہ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بلال عباس میرا کنول

نامور اداکار بلال عباس خان نے انکشاف کیا ہے کہ انکا پہلا کرش انکی کلاس

ٹیچر تھی۔ حال ہی میں ایک ویب انٹرویو کے دوران اداکار بلال عباس سے ان کے

کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔ دوران انٹرویو پہلے کرش

سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلال عباس کا کہنا تھا 99 فیصد مرد

یہی جواب دیتے ہیں اور میرا بھی یہی جواب ہے کہ میری کلاس ٹیچر میرا پہلا

کرش تھی، تاہم اس سے قبل اداکار کا کہنا تھا کہ 21 سال کی عمر میں انہوں نے

ایکٹنگ کا آغاز کیا اور انہیں پہلے پراجیکٹ پر 2700 روپے یومیہ ملا کرتے

تھے۔

=-.-= اداکارہ میرا کو ماہانہ 5 ہزار روپے امدادی رقم ملے گی

حکومت پنجاب نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا۔

اداکارہ میرا جن کا اصل نام ارتضیٰ زیب ہے نے حکومت پنجاب سے درخواست

کی تھی کہ ان کا ڈیفنس میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری

ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فنکاروں میں شامل کیا جائے، جس

پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے اوراب انہیں حکومت کی جانب

سےعید سے قبل ماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائیگی۔ حکومت

کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فنکار رجسٹرڈ ہیں۔ اداکارہ میرا

ان دنوں امریکہ میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے

سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے ہسپتال میں بھی داخل رہ چکی

ہیں۔

=-.-= ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا ڈرامہ اؤے موٹی نشر

پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ

دیا۔ کنول آفتاب کا ڈرامہ اوئے موٹی نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا جس میں ان

کیساتھ بطور ہیرو فرقان قریشی نظر آئے۔ ٹک ٹاکر کے ایک قسط پر مبنی ڈرامے

میں مداح کنول آفتاب کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں۔ اوئے موٹی سماجی

پہلوؤں پر مبنی ایک قسط کا ڈرامہ ہوتا ہے، اوئے موٹی کی اب تک 9 مختلف

اقساط نشر کی جا چکی ہیں۔ کنول آفتاب ذوالقرنین سکندر کیساتھ حال ہی میں رشتہ

ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پرخوب پسند کیا

جاتا ہے، ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی دن

زیرگردش رہی تھیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بلال عباس میرا کنول

Leave a Reply