127

بغداد میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر سرگرمیاں معطل

Spread the love

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے

نے عوام کے لیے تمام قونصلر سرگرمیاں معطل کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق

امریکی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلوائیوں کے ایمبیسی کے کمپاؤنڈ پر

حملے کے بعد تمام قونصلر سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کی جارہی ہیں۔دوسری

جانب عراق میں امریکی سفارت خانے پر بلوائیوں کے حملوں کے بعد بغداد عالمی

ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔ امریکی میڈیا کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا

کہ بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر منگل کے روز کیے گئے حملے میں

ملیشیائوں کے مرد کارکنوں کے ساتھ خواتین بھی پیش پیش تھیں۔ادھر ( پی ایم

ایف) کی ایک شاخ کتائب سیّد الشہداء کے سیکریٹری جنرل نے بغداد میں سعودی

عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفارت خانوں پر امریکی ایمبیسی

جیسے حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دریں اثنا عراق میں امریکا کے فضائی حملوں

کے خلاف احتجاج کرنے والے پیراملٹری گروپوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے

کہ وہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ خالی کردیں۔

Leave a Reply