sachi kahaniya jtnonline1

بظاہر بہن بھائی دراصل میاں بیوی اور وعدہ خلافی پر دوشیزہ کا سہیلی پر قاتلانہ حملہ

Spread the love

حافظ آباد (جے ٹی این آن لائن سچی کہانیاں) بظاہر بہن بھائی

حافظ آباد میں خود کو بہن بھائی ظاہر کرکے شادی کا جھانسہ دینے والے میاں

بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو بہن بھائی ظاہر

کرتے تھے، جس کا رشتہ کروانا ہوتا تھا اسے اپنا تعارف بہن بھائی کی حیثیت سے

کرواتے تھے۔ پھر خاتون کی جانب سے نوجوانوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان

سے لاکھوں روپے لیے جاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تو تفتیش کے

دوران ظاہر ہوا کہ ملزمان دراصل میاں بیوی ہیں۔

==-== یہ بھی پڑھیں : دنیا کے ایسے شہر جو شادی کیلئے خطرہ

ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا تھا، اس کی ملاقات دونوں سے

ہوئی۔ خاتون ڈیڑھ ماہ تک مختلف بہانوں سے اس سے رقم اینٹھی رہی۔ دونوں مرد

و خواتین نے خود کو بہن بھائی ظاہر کیا تھا لیکن 5 لاکھ روپے اور ڈیڑھ تولہ

طلائی زیورات لینے کے بعد دونوں غائب ہو گئے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا

کہ میاں بیوی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم

برآمد کر لی۔

==-== 2 لڑکیوں کی شادی نہ کرنیکی قسم، ایک نے توڑی دوسری آپے سے باہر
————————————————————————————————-

قبل ازیں حافظ آباد میں ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے اپنی دوست پر

فائرنگ کروا دی کیونکہ دونوں نے شادی نہ کرنے کی قسم کھا رکھی تھی۔ ملزمہ

دوست کو جان سے نہیں مروانا چاہتی تاہم کوئی سبق سکھانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے

مطابق دونوں لڑکیوں نے کبھی شادی نہ کرنیکی قسم کھائی لیکن ایک لڑکی کی

منگنی طے ہو گئی، گھر والوں نے منگنی طے کی تو دوسری لڑکی سے برادشت

نہ ہوا اور غصے میں آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

لڑکی نے گھر سے زیور چرا کر ٹارگٹ کلر کو دے کر دوست پر حملہ کروا دیا۔

ملزمہ نے اپنی دوست کو مارنے کے لیے ٹارگٹ کلر کو گھر سے جیولری چرا کر

دی۔ لڑکی کو سہیلی پر اس بات کا غصہ تھا کہ زندگی بھر شادی نہ کرنے کی قسم

کیوں توڑی۔ قاتلانہ حملے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ مذکورہ لڑکی ہسپتال میں

اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

بظاہر بہن بھائی

Leave a Reply