بشکیک، وزیراعظم عمران اور روسی صدر پیوٹن میں 14 جون کو ملاقات طے

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین

رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو قرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ملاقات ہو

گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے مابین ملاقات شنگھائی تعاون

تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہو گی۔ اس ضمن میں روسی سفارت

خانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو ملاقات کیلئے آمادگی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور روس دونوں ممالک کے حوالے سے اس اہم ترین ملاقات میں

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ

سمیت دیگر حکام بھی موجود ہونگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ملاقات کے دوران

وزیراعظم عمران خان روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے، پاک

روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ دونوں رہنما ملا قات

میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

Leave a Reply