Imran Khan Prim minister Pakistan

بشریٰ بی بی سیاست میں نہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر عجیب وغریب باتیں کی گئیں،عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی پر تنقید

کرنے والوں پر برس پڑے۔تین روز قبل سوشل میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یا کو ایک بات کہوں گا کہ کبھی بھی کسی کو

نجی سطح پر گرنے کی اجازت نہ دیں ،کسی کی فیملی کو آڑے ہاتھو ں لینا ہماری

روایات کا حصہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اس طرح لوگوں کو گرتے

ہوئے نہیں دیکھا جیسے کچھ لو گوں نے بشریٰ بی بی پر ذاتی حملے کیے۔نہ تو وہ

سیاست میں ہیں ،نہ پبلک فگر ہیں اور نہ ہی وہ کبھی سامنے آتی ہیں۔عمران خان

نے کہا کہ مریم صفدر کی بات تو یہ ہے کہ وہ خود سوشل میڈ یا سیل چلاتی ہیں

اور سیاست میں بھی ہیں مگر ہماری پارٹی میں سے کسی نے بھی کبھی کلثوم نواز

کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی کہنا چاہیے کیو نکہ یہ تہذیب کے

خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اتنا نیچے گر جاتے ہیں انہیں سوشل میڈ یا

صارفین کو بخشنا نہیں چاہیے ،یہ لوگ ہمارے سوشل میڈ یا سے ڈرتے تھے کیو

نکہ ہمارا سوشل میڈ یا ان کو پکڑ لیتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا ء اللہ جیسے

لوگ گٹر سے اٹھے ہوئے ہیں ،قاتل ہیں ،ان کی اپنی پارٹی والے کہتے ہیں کہ اس

نے اٹھارہ قتل کیے ہوئے ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہمارا مقابلہ ہے ،یہ ہر سطح

پر گرتے ہیں۔ وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا و صحافت

مافیا کے قبضے میں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی بدولت ہی اقتدار

میں آئے ہیں، ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا سیاست

کرنے والوں کا منہ بند کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا آپریٹرز سے

گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا

سیاست کرنے والوں کا منہ بند کریں۔ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا

تھا کہ جس گھر میں ڈاکہ پڑا ہو وہ گھر راتوں رات اپنے پائوں پرکھڑا نہیں ہو

سکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے دوست ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس

طرح چین نے دولت پیدا کر کے نچلے طبقے کو غربت سے نکالا ، ہم بھی اسی

طرح نجی سیکٹر کو مضبوط کر کے نچلے طبقے کو اپنے پاں پر کھڑا کریں گے۔

وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو

چاہیے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا منہ بند کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply