Bushra Ansari & Momal Shaikh 78

بشریٰ انصاری ہوئیں64 کی، مومل شیخ نے رکھا 35 ویں برس میں قدم

کراچی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بشریٰ انصاری مومل شیخ

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری 64برس کی ہو گئیں۔ انہوں نے 50 کی دہائی میں

بطور چائلڈ سٹار کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے ” ففٹی ففٹی“ میں

ادکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں سیچرڈے نائٹ لائیو، آنگن

ٹیڑھا، نیلی دھوپ، کچھ دل نے کہا، امراﺅ جان ادا، مہرالنساء اور دیگر متعدد

ڈارمے شامل ہیں۔ ان کی فلموں میں” ابھی تو میں جوان ہوں، جوانی پھر نہیں آنی

اور ہو من جہاں“ شامل ہیں۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : صائمہ نور، شگفتہ اعجاز اور صبا قمر کیلئے بڑا دن
——————————————————————————

اداکارہ مومل شیخ بھی آج 34 برس کی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے 2008ء میں ڈرامہ

سیریل” یہ زندگی ہے “ سے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد وہ 2012ء میں ڈرامہ

سیریل ” مراة العروس “ میں دکھائی دیں، بعدازاں انہوں نے متعدد ڈراموں میں

اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے2016ء میں فلم ” ہیپی بھاگ جائیگی“ سے فلمی

دنیا میں قدم رکھا۔ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر انکا مستقبل تاب ناک ہے-

اداکارہ اریج فاطمہ ماں بن گئیں
——————————–

اداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ خبر سوشل

میڈیا پر شیئر کی، جبکہ اس خوشخبری کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنے نو مولود بیٹے

کے نام کا بتایا- انہوں نے اپنے پہلے بیٹے کا نام عیسیٰ علی رکھا ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

تینوں اداکاراؤں کو ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالگرہ اور ماں

بننے کی مبارکبادیں دینے اور نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے-

بشریٰ انصاری مومل شیخ

Leave a Reply