بس ٹرالر میں تصادم

ڈیرہ غازی خان ، بس ، ٹرالر میں تصادم، 34 افراد جاں بحق

Spread the love

بس ٹرالر میں تصادم

ڈیرہ غازی خان،اسلام آباد،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ

روڈ پر جھوک یار شاہ کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں 34افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی

ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور

مخالف سمت سے آنےوالے ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں 34افراد جاں بحق اور

متعدد زخمی ہوگئے ۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے حادثے کا شکار ہونےوالی بس سیالکوٹ سے راجن

پور جارہی تھی، بس کے مسافروں کی اکثریت مزدور پیشہ افراد کی تھی اور وہ عید الاضحی منانے

اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔ کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا حادثے میں زخمی اور

جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمز نے

جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، بدقسمت مسافر بس سیالکوٹ سے

راجن پور جا رہی تھی۔دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہسپتال منتقل کیے

جانےوالے زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک

ٹوئٹر پیغام میں حادثے کے نتیجے میں بڑے جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہم

بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے،پبلک ٹرانسپورٹ کے

ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں انہیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ

رشید احمد نے بھی تونسہ میں ہوئے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے بیان

میں لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کےلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے

کہا عید کےلئے گھروں کو جانےوالوں کےلئے بس حادثہ کسی قیامت سے کم نہیں، اللہ تعالی جاں

بحق افراد کو جنت میں اعلی درجے پر فائز کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت

دے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے

ضیاع پر دکھ و افسوس کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جبکہ

زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا غم کی گھڑی

میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےساتھ ہیں۔ادھر وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی

خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کو زخمیوں کے

علاج معالجے میں کسی قسم کی کوہتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون

خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ،اور کہا وزیراعلی

پنجاب تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، حادثے میں

غفلت کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار

خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا وہ اس دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ

سے مرحومین کی مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطاءفرمائے ، زخمیوں کو جلد صحت

یاب کرے ۔

بس ٹرالر میں تصادم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply