بستر مرگ پر شادی کا جشن، کرونا نے سابقہ محبوبہ کو بنایا دوسری اہلیہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

روم،نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) بستر مرگ شادی جشن

کرونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے، محبت کا جشن منانے والے معمر اطالوی جوڑے نے، شادی کی 50 ویں سالگرہ آئی سی یو میں منائی۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : مریض پہنچا جیل، نرس کو ملا انعام، عوام پریشان
——————————————————————————-

تفصیلات کے مطابق اطالوی علاقے مارکے کے مری ہسپتال میں، کرونا وائرس سے ایک معمر جوڑا متاثر ہو کر آئی سی یو میں زیر علاج ہے- ان دونوں میاں بیوی کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں- معمر جوڑے کی دیکھ بھال پر مامور ہسپتال کی ایک نرس کو بتایا گیا کہ اس جوڑے کی شادی کو 50 برس مکمل ہونیوالے ہیں، اور ان کی گولڈن جوبلی عنقریب ہے، لیکن وہ اس طرح آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے، نرس سے کہا کہ ان کے 73 سالہ شوہر ان کا بہت خیال رکھتے تھے، اور ان سے بہت محبت کرتے تھے۔

نرس اور ہسپتال عملے کا بہترین کردار

نرس نے خاتون کی یہ بات سن کر طبی عملے کیساتھ مل کر شادی کی سالگرہ منانے کا انتظام کیا، اور معمر خاتون کے شوہر کو ان کے برابر والے بیڈ پر منتقل کیا۔ طبی عملے نے تمام حفاظتی کٹس استعمال کرتے ہوئے، اطالوی جوڑے کی سالگرہ کا کیک کٹوایا، جس پر 50 موم بتیاں بھی سجائیں، لیکن آئی سی یو میں انہیں بجھائے رکھا، کیونکہ وہاں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔ نرس کا کہنا تھا کہ دونوں نے شادی کی سالگرہ پر، ایک دوسرے کا بستر پر لیٹے ہوئے ہاتھ بھی پکڑا، اور تمام عملے نے جوڑے کیساتھ تصاویر لیں۔

تنہائی کاٹنے لگی کو بنایا سابقہ محبوبہ کو دوسری دلہن

ادھر بھارت کی ریاست بہار میں مسلسل لاک ڈاؤن میں، تنہا رہنے سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر اسکا انتظار کرنے کے بجائے دوسری شادی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار کی بیوی، 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل، اسی ہی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی، اچانک حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا-

پہلی بیوی کو ہوا علم تو پہنچی تھانے

دھیرج کمار کی اہلیہ اپنے والدین کے گھر پھنس کر رہ گئی، اور لاک ڈائون کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگی مگر 14 اپریل کو حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا، جس کے بعد اس کا نکلنا پھرمشکل ہوگیا، تو شوہر دھیرج کمار نے اپنی تنہائی کا حل ڈھونڈنا شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار نے کچھ دن تو صبر کیا مگر تنہائی اسے کاٹنے لگی جس پر اس نے اپنی سابقہ دوست سے رابطہ کرکے اسے اپنی دوسری دلہن بنا کر گھر لے آیا- دھیرج کمار کی پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو انہوں نے تھانے میں مقدمہ دائر کرا دیا، جس کے بعد دلہن بازار تھانے کی پولیس نے تفتیش کیلئے دھیرج کمار کو طلب کر لیا۔ آگے کیا ہوتا ہے انتظار فرمائیں-

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے کریں فالو

بستر مرگ شادی جشن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply