بزنس ٹائیکون ملک ریاض سانحہ بحریہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے تیار

بزنس ٹائیکون ملک ریاض سانحہ بحریہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے تیار

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سندھ نیوز) بزنس ٹائیکون ملک ریاض

بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد کے حملے، جلاؤ گھیراؤ اور ناجائز طریقے

سے زمینوں پر قبضے کے خلاف اندرون سندھ کے شہریوں کے احتجاج پر

چیئرمین بحریہ ٹاؤ ن ملک ریاض نے آزادانہ تحقیقات کا سامنا کرنے کا اعلان کر

دیا۔ اس ضمن میں چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے

رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ لوٹ مار کے بعد دکانوں کو بھی آگ لگائی

گئی۔ انہوں نے مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کو دہشت گردی قرار دیتے

ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا

گیا۔ ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن آزادانہ تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے

تیار ہے۔ اگر کوئی شخص قبضہ یا غیر قانونی کام ثابت کر دے تو بحریہ ٹاؤن ذمہ

دار ہو گا۔ ملک ریاض نے مزید کہا کہ وہ اس ضمن میں عدالت، قانون اور مقتدر

حلقوں کے سامنے آواز اُٹھائیں گے۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )

یاد رہے گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد نے حملہ کیا اور جلاؤ

گھیراوَ کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن کے اطراف حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

مظاہرین کی جانب سے الزا م عائد کیا گیا کہ زمینوں سے جبری بے دخلی کے

معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو

معاونت اور سرپرستی حاصل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس کی

بھاری تعداد نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف دھرنے کے لئے جانے والے قافلوں کو

سعید آباد کے قریب ٹول پلازہ پر روک لیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہو

ئیں اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، بعد ازاں مظاہرین نے بحریہ ٹاؤن

میں قائم پر اپرٹیز، متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی، جبکہ مظاہرین

کی جانب سے سڑک پر بھی ٹائر نذرآتش کیے جانے کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاؤن

کے مرکزی دروازے کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

بزنس ٹائیکون ملک ریاض

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply