بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا گھر قید خانے میں تبدیل

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا گھر قید خانے میں تبدیل

Spread the love

سرینگر(جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) بزرگ حریت رہنما گھر

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس

کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں

سے اپیل کی ہے وہ مقوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی

طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماﺅں اورکارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں

طویل نظر بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا معمر رہنما کے گھر کو ایک قید خانے

میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا

رہی اور نہ ہی انہیں گھر سے باہر آنے دیا جا رہا، جو انسانی حقوق کی سنگین

خلاف ورزی ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں: حریت رہنماء علی گیلانی کی رہائشگاہ کا محاصرہ مزید سخت

غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارتی محکومیت میں کشمیری آزادی پسند رہنماﺅں کو

بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انکے شہری حقوق بری طرح سے

پامال کیے جا رہے ہیں، محمد اشرف صحرائی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مقصود

احمد بٹ، حکیم شوکت، طارق پنڈت، غضنفر اقبال، عاقب نجار، عارف وانی، نذیر

پٹھان، بشیر سہمت، ممتاز احمد اور فردوس احمد شیخ سمیت جموں خطے کی

ادھمپور جیل میں نظر بند علیل رہنماﺅں کیساتھ روا رکھے جانیوالے ناروا سلوک

کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا قابض انتظامیہ نے ادھمپور جیل کو ایک

تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے جہاں نظر بندوں کو بائیس گھنٹے قید تنہائی میں

رکھا جاتا ہے اور انہیں ایک دوسرے سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جاتی۔

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماء غلام احمد گلزار نے کہا تفریحی سہولیات کی

عدم فراہمی، جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی، غیر معیاری خوراک

اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے نظر بند رہنماء مہلک امراض کا

شکار ہو چکے ہیں۔ مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مذکورہ

جیل میں ہر برس ایک قیدی کی جان چلی جاتی ہے۔ غلام احمد گلزار نے ایمنسٹی

انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سمیت انسانی

حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے

کیلئے اپنی ٹیمیں ادھمپور جیل کے دورے پر بھیجیں۔

بزرگ حریت رہنما گھر

Leave a Reply