بزرگ بھارتی خواتین کو کرونا کی جگہ سگ گزیدگی ویکسین لگانے کا انکشاف

بزرگ بھارتی خواتین کو کرونا کی جگہ سگ گزیدگی ویکسین لگانے کا انکشاف

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بزرگ بھارتی خواتین

بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تین

خواتین کو کرونا ویکسین کے بجائے سگ گزیدگی (کتے کے کاٹے کی ویکسین )

کے انجکشن لگا دیے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریا ست اترپردیش میں

محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین نے تین معمر خواتین کو کرونا ویکسین کے

بجائے سگ گزیدگی کے انجکشن لگا دیے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ہیلتھ ورکرز نے ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر

خواتین کو اینٹی ریبیرز کا انجیکشن لگا دیا۔ ریاست اترپردیش کے علاقے سروا

گیان کی رہائشی 70 سالہ سروج، ریلوے منڈی کی رہائشی 72 سالہ انار کلی اور

60 سالہ ستیہ وتی گذشتہ روز کرونا ویکسین لگوانے کیلئے سرکاری ہسپتال پہنچی

تو وہاں پر موجود ہیلتھ ورکر نے میڈیکل سٹور سرنج منگوائیں اور تینوں کو سگ

گزیدگی کا ٹیکہ لگا دیا، جس کے بعد سروج نامی خاتون کو چکر آنے لگے اور

گھبراہٹ ہونے لگی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ سروج کے اہلخانہ

انہیں نجی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر کو صورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے او پی

ڈی کی پرچی دیکھی۔ ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ہیلتھ ورکر نے خاتون کو اینٹی

ریبیز کا انجکشن لگائے-

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بعد ازاں وہ دو خواتین بھی ڈاکٹر کے پاس پہنچیں تو معلوم ہوا انہیں بھی کرونا کی

جگہ سگ گزیدگی کا انجکشن لگایا گیا ہے۔ متاثرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے

شکایت کرکے غلط ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکر کیخلاف سخت کارروائی کا

مطالبہ کیا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے محکمہ صحت نے تین رکنی کمیٹی

تشکیل دیدی ہے، جو متاثرہ خواتین کے بیانات قلم بند کرے گی اور پھر قصور وار

کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بزرگ بھارتی خواتین

Leave a Reply