بریگزٹ میں ناکامی ،برطانوی وزیراعظم کا 7جون کواستعفا دینے کا اعلان

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے

مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ڈاؤننگ سٹریٹ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے

تھریسامے نے کہا کہ وہ بطور کنزرویٹو پارٹی لیڈر 7 جون کو استغفا دیدیں گی۔

تھریسامے نے کہا کہ انہوں نے 2016ء کے بریگزیٹ ریفرنڈم کو اہمیت دینے

کیلئے پوری کوشش کی۔تھریسامے نے جذباتی لہجے میں کہا کہ انہیں اس بات کا

شدید افسوس رہے گا کہ وہ بریگزٹ کو لاگو کروانے میں ناکام رہیں۔انہوں نے کہا

کہ اس وقت ایک نیا وزیر اعظم ہی ملکی مفاد میں ہے۔اپنے خطاب کے آخر میں

انتہائی جذباتی انداز میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم کام کرنا ان کیلئے

باعث عزت ہے۔تھریسامے بطور وزیراعظم تین جون سے شروع ہونیوالے صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورہ کی میزبانی کریں گی جس کے بعد 7 جون کو وہ

عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دس جون

سے کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کیلئے باقاعدہ عمل شروع ہوگا۔

تھریسامے پارلیمنٹ میں بریگزٹ پلان کی ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار تھیں جس

کے باعث وہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکی تھیں۔

Leave a Reply