بریڈ پٹ اورانجلینا جولی میں جاری عدالتی جنگ کا نیا اور تلخ موڑ

بریڈ پٹ اورانجلینا جولی میں جاری عدالتی جنگ کا نیا اور تلخ موڑ

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بریڈ پٹ انجلینا جولی جنگ

ہالی ووڈ کی سابقہ مشہور فلمی جوڑی اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں طلاق

سے متعلق عدالتی کارروائی مزید تلخ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی

اور بریڈ پٹ کی طلاق کے حوالے سے معاملات نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے

کیونکہ اب اداکارہ نے گھریلو ناچاقی کے ثبوت فراہم کرنے کے لئے رضا مندی

ظاہر کردی ہے۔ انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز

میں لکھا ہے کہ وہ شادی کے دوران ہونے والی ناچاقیوں کے الزامات کو ثابت

کرنے کے لئے ثبوت فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

=-= یہ بھی پڑھیں: نکی مناج کے والد کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا

یاد رہے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی اور 2 سال بعد

علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک قانونی

طور پر علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے لئے معاملات چل رہے ہیں۔

=-= امریکی گلوکارہ بلی آئلش کی تصویر پر منٹوں میں ملینز لائکس
Billie Eilish

نوجوان امریکی گلوکارہ بلی آئلش کی تصویر نے بہت ہی کم وقت میں ریکارڈ

لائکس سمیٹ لئے۔ رپورٹس کے مطابق 19 سالہ گلوکارہ بلی آئلش کے لاکھوں

مداح ان کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کی ہر سرگرمی پر بھی

خوب نظر رکھتے ہیں۔ بلی آئلش نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے 6

منٹ کے اندر 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور انہیں سیکڑوں کمنٹس بھی

لکھے۔ اسی تصویر کو لائک کرنے والوں کی تعداد 8 گھنٹوں میں 14.3 ملین سے

زیادہ ہوگئی۔ نوجوان گلوکارہ گریمی سمیت دیگر بڑے ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ ان

کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 78 ملین سے زائد ہے اور انہوں نے کسی کو

فالو بھی نہیں کیا ہوا۔

بریڈ پٹ انجلینا جولی جنگ

=قارئین=:کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply