برہان وانی کا آج 5 واں یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، 2 نوجوان شہید

برہان وانی کا آج 5 واں یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، 2 نوجوان شہید

Spread the love

سرینگر (جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) برہان وانی یوم شہادت

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج بروز جمعرات

معروف نوجوان حریت رہنما برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کے 5 ویں یوم

شہادت پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور اس دن کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا

جارہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کل جماعتی حریت کانفرنس کی

طرف سے ” ہفتہ شہداء “ کے سلسلے میں جاری کردہ احتجاجی کیلنڈر کا حصہ ہے۔

ہفتہ شہداء 13 جولائی تک جاری رہے گا۔ آج برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی

طرف مارچ کیا جائے گا جن کو بھارتی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8

جولائی 2016ء کو اسلام آباد کے علاقے کوکرنگ میں شہید کیا تھا۔ حریت رہنماؤں

اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں نوجوان رہنما اور اس کے ساتھیوں کو شاندار خراج

عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شہداء بہادر کشمیریوں کی طرف سے آزادی کے

لئے دی جانے والی بہت بڑی قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔

=-.-= آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے مزید خبریں ( =.= پڑھیں =.= )

بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج کپواڑہ اور

راجوری کے اضلاع میںدواور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ فوجیوں نے ایک

نوجوان کو کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں کرال گنڈ کے مقام پر حراست کے دوران

ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا جبکہ دوسرے نوجوان کو راجوری میں نوشہرہ کے

علاقے کلال میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ کپواڑہ میں نوجوان کی

شہادت پر انکے آبائی قصبے سوپور میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ دکانیں اور کاروباری

مراکز بند رہے۔

=-،-= حریت پسند دفاتر پر ترنگا لہرانے کی خبریں لغو، حریت فورم

کل جماعتی حریت کانفرنس اورمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت

فورم نے ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کی مذمت کی ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ مودی

حکومت کے حمایت یافتہ کچھ عناصر آزادی پسند تنظیموں کے دفاتر پر بھارتی جھنڈا

لہرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بیانات میں کہا گیا کہ اس مذموم اقدام کے

پیچھے بھارتی فوج کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پر زور دیا

کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک مشن مقبوضہ

علاقے میں بھیجیں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اقدامات کریں۔ نیو یارک

میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس

سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کرے اور انہیں آزادانہ طور

پراپنے فرائض انجام دینے دے۔ سی پی جے نے یہ مطالبہ پولیس کی طرف سے نیوز

ویب سائٹ” دی وائر“ کے چیف ایڈیٹرسدھارتھ وردھاراجن کو مقبوضہ علاقے میں

حراستی قتل کے بارے میں خبر شائع کرنے پر جاری کردہ قانونی نوٹس کے ردعمل

میں اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واشنگٹن ڈی سی میں سی پی جے کے ایشیا پروگرام کے کوآرڈینیٹر نے ویب سائٹ پر

جاری ایک بیان میں کہا کہ حکام کے نوٹس میں صحافی وردھاراجن کے خلاف قانونی

کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے، جو اخبار کی تنقیدی رپورٹنگ پر اسے ہراساں

کرنے کے مترادف ہے۔ بھارت میں حزب اختلاف کی دس جماعتوں نے صدر رام ناتھ

کووند کے نام ایک خط میں پیر کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر حراست ہلاک

ہونے والے پادری اسٹین سوامی کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر

شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق

کے دفتر کی طرف سے جنیوا میں جاری ایک پریس بیان میں بھی پادری اسٹین سوامی

کی موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اختلاف

رائے کی پاداش میں حراست میں لیے گئے تمام لوگوں کو رہا کرے۔

برہان وانی یوم شہادت ، برہان وانی یوم شہادت ، برہان وانی یوم شہادت

Leave a Reply