برہان وانی کا آج 5 واں یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، 2 نوجوان شہید

برہان وانی کے یوم شہادت پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

Spread the love

برہان وانی یوم شہادت

سری نگر (جے ٹی این آن لائن نیوز ) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ہیرو برہان وانی کے شہادت

کے موقع پر بھی بھارت کا ظلم نہ رک سکا۔ مزید 5 کشمیری شہید کر دیئے۔ حریت رہنما مشتاق

السلام کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔۔ غاصب فوج نے ضلع کلگام اور ضلع پلوامہ میں دو، دو

اور ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور

موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ بھارتی فوج نے حریت رہنما مشتاق السلام کو

سری نگر کے علاقے بٹمالو میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری طرف برہان وانی کے پانچویں یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔ بھارتی

مظالم کے خلاف ریلیوں کے خوف سے وادی کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا گیا۔۔ ہڑتال کی کال

حریت قیادت نے دی۔ آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نکلنے والی ریلیوں کو

روکنے کے لیے وادی کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جگہ جگہ قابض فوج کے پہرے

ہیں۔

برہان وانی یوم شہادت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply