oh my God jtn online 102

برمنگھم — جائیداد — خنجر اور پاکستانی رشتہ دار

Spread the love

برمنگھم(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ ) برمنگھم جائیداد خنجر پاکستانی

جائیداد کے تنازعے پر ملزم نے اپنے کزن کو قتل کردیا، چاقو کے گیارہ وار لگنے کے باعث ہاشم خان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، پولیس نے ملز م نادر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں

مقتول پر چھری سے گیارہ وار، بچانے والے 3 افراد بھی زخمی

برمنگھم میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑے میں چھریاں چل گئیں، مقتول اور ملزم پاکستانی اور آپس میں رشتے دار بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برمنگھم کے علاقے بالسل ہیتھ میں ملزم نادر علی اور اس کے کزن ہاشم خان کے درمیان پاکستان میں موجود خاندانی زمین کی ملکیت کے حوالے سے بحث ہورہی تھی۔اس دوران ان کے دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے کہ اچانک نادر علی نے اپنی جیب سے چاقو نکال کر 37سالہ ہاشم خان پر حملہ کردیا اور اس پر خنجر کے پے در پہ وار کیے۔اس موقع پر بیچ بچا کرانے والے تین افراد بھی زخمی ہوئے۔

عدالت نے ملزم نادرعلی کو جرم میں سزا بھی سنادی

ویسٹ میڈیلنڈ پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نادر علی نے اپنی پینبٹ کی دائیں جانب سے ایک خنجر نکالا اور ہاشم پر حملہ کردیا۔ملزم نے مقتول پر چھری سے گیارہ مرتبہ وار کیا، پولیس کے آنے پر 32سالہ ملزم نادر علی نے یہ کہتے ہوئے آلہ قتل پولیس کے حوالے کردیا کہ قتل میں نے کیا ہے۔بعد ازاں برمنگھم کی عدالت نے ملزم نادر علی کو قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

برمنگھم جائیداد خنجر پاکستانی

Leave a Reply