سرمائی سیاحت کے شائقین کیلئے منفرد برفیلا ہوٹل ڈی گلیس کھل گیا

سرمائی سیاحت کے شائقین کیلئے منفرد برفیلا ہوٹل ڈی گلیس کھل گیا

Spread the love

اوٹاوہ (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) برفیلا ہوٹل ڈی گلیس

موسم سرما میں سیاحت کے شوقین افراد کیلئے کینیڈا کا انتہائی دلکش و سرد ترین

برفیلا ہوٹل کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کی

2021 ورژن کی خوبصورت تصاویر جاری کر دی ہیں، ہوٹل میں لگے برف کے

خوبصورت فن پارے اور مجسمے دیکھنے والوں کا خون منجمند کر دیتے ہیں۔

=–= یہ بھی پڑھیں: کام نہ کاج آمدن زیادہ، بھلا کیسے، آیئے جانتے ہیں

سال 2021ء کے سیزن کیلئے کینیڈا کے برفیلے ہوٹل میں دلکشن تبدیلیاں لائی گئی

ہیں، ہوٹل میں منجمند فن پارے اور مجسمے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں

جکڑ لیتے ہیں۔ برفیلے ہوٹل میں شادی بیاہ کی تقریب کے لیے برف سے ایک

خوبصورت ہال بھی تراشا گیا ہے جس میں برف کے شاندار فن پارے رکھے گئے

ہیں۔ ہوٹل ڈی گلیس 2001ء میں پہلی بار کھولا گیا اور اب تک 20 لاکھ افراد یہاں

کا وزٹ کرچکے ہیں جبکہ 70 ہزار افراد منجمند ہوٹل میں قیام بھی کرچکے ہیں۔

=—= ہوٹل ڈی گلیس کی تصاویر دیکھیں دیگر تفصیلات جانیں =—=

Hotel De Glace1

ہوٹل کا عملہ انگریزی اور فرانسیسی دونوں زبانیں بولتا ہے۔ آئس ہوٹل والکیٹیئر

سے منسلک ہے۔ ویلکاٹیئر ہوٹل میں ایک انڈور واٹر پارک ہے۔ آئس ہوٹل کے

نزدیک پہاڑیوں پر ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں آپ سلیڈنگ یا برف کی نلیاں

گزار سکتے ہیں۔ آئس ہوٹل کے کمروں میں بھی دیواروں پر خوبصورت برف کے

مجسمے موجود ہیں جو دیکھنے کے لئے حیرت انگیز ہیں۔ آئس بار میں مختلف

قسم کے مشروبات ہوتے ہیں۔ دیکھنے اور تجربہ کرنے کیلئے یہ ایک خوبصورت

جگہ ہے۔

= قارئین=ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

ہوٹل کا دورہ کرنے والے صارف سے بتایا یہ دیکھنے کے قابل تھا۔ ہم نے ٹور نہ

کرنے کا فیصلہ کیا ، لیکن ہوٹل کے گرد گھومنا بہت خوشگوار تھا۔ ہر کمرے کا

ایک انوکھا ڈیزائن تھا اور آئس سلائڈ میں مزہ آتا تھا، بار دیکھنے کے لئے بہت

اچھا تھا۔ اگر آپ صرف کوئی منفرد و دلچسپ سرگرمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

تو ہوٹل ڈی گلیس ضرور دیکھیں۔

برفیلا ہوٹل ڈی گلیس

Leave a Reply