Palestine Solidarity Compaign (psc)

برطانیہ میں یکجہتی فلسطین مہم کی عظیم تاریخی اور قانونی فتح

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) برطانیہ یکجہتی فلسطین مہم

برطانیہ میں یکجہتی مہم برائے فلسطین ( پی ایس سی ) نے ہائیکورٹ میں حکومت کی طرف سے دائر کردہ اپیل میں لندن حکومت کو شکست دے کر عظیم تاریخی و قانونی فتح حاصل کر لی۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : فلسطین پر صہیونی مظالم اور نوجوان حسن
——————————————————————————
میونسل پنشن فنڈ حکومت کو جواب دہ نہیں

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی حکومت نے ہدایات جاری کی تھیں، کہ میونسپل پنشن فنڈز فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث کمپنیوں، اور اسرائیل کیلئے کام کرنیوالی کمپنیوں میں کی گئی، سرمایہ کاری واپس نہ لے۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ، میونسل پنشن فنڈ حکومت کو اپنی سرمایہ کاری کےحوالے سے جواب دہ نہیں۔

فلسطینی یکجہتی مہم کی تاریخی و عظیم الشان قانونی فتح

پنشن فنڈ فلسطینیوں کیخلاف اور اسرائیل کیلئے کام کرنیوالی فرموں کا معاشی بائیکاٹ کرتا ہے، تو اسے ایسا کرنے کا حق ہے۔ فلسطینی یکجہتی مہم نے اسے عدالت کی طرف، سے اپنی تاریخی اور عظیم الشان قانونی فتح قرار دیا ہے۔

برطانیہ میں آزادی اظہار، جمہوریت اور قانون کی فتح

مہم کی طرف سے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا، کہ پنشن فنڈ کی اسرائیل میں سرمایہ کاری سے متعلق عدالتی فیصلہ، نہ صرف انصاف اور قانون کی فتح ہے، بلکہ یہ برطانیہ میں آزادی اظہار، جمہوریت اور قانون کی فتح ہے۔

فوجی صنعتوں کے حوالے سے لاگو ہدایات کالعدم ہو چکیں

عدالت کی طرف سے کہا گیا، کہ برطانوی حکومت کے 2016ء میں نافذ کردہ قواعد و ضوابط، خاص طور پر برطانیہ میں، فوجی صنعتوں کے حوالے سے لاگو کردہ ہدایات کالعدم ہو چکی ہیں۔ تاہم حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کیخلاف اپیل کی تھی۔

قارئین : کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہیں، ہمیں فالو کر کے

یکجہتی تحریک نے ایک بار پھر ہائیکورٹ آف جسٹس میں اپیل کی، جس نے کل فیصلہ سنایا کہ مرکزی حکومت کی مقامی حکومتوں کو دی گئی ہدایات غلط ہیں، اور یہ کہ بلدیات کو پنشن فنڈز کی سرمایہ کاری، کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے، کیونکہ ان فنڈز کے مالک (ریٹائرڈ) ملازمین ہیں۔

برطانیہ یکجہتی فلسطین مہم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply