rat and spider jtnonline

لاک ڈاؤن، برطانیہ میں چوہوں اور مکڑوں کا ہلہ، ایک اوروباؤ کا خطرہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جے ٹی این آن لائن، دلچسپ و عجیب) برطانیہ چوہے مکڑے ہلہ

یورپ چوہوں اور مکڑوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، بالخصوص برطانیہ میں چوہے کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں، جبکہ سڑکوں پر تو مکڑے فٹ پاتھوں پر لگے درختوں سے جالے پھیلاتے ہوئے راستے بند کر دیتے ہیں۔ انہی فٹ پاتھوں پر چلتے ہوئے مکڑوں کے جالے منہ کو آتے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے آیئے جانتے ہیں اس خبر میں-

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : بچوں کا تحفظ، غیرمسلم بھی اسلامی تعلیمات ماننے پر مجبور
——————————————————————————

معروف برطانوی اخبار کی تازہ رپورٹ کے مطابق، کرونا وباء کے باعث طویل لاک ڈاﺅن سے ہوٹل انڈسٹری بند، ہونے سے چوہے بھی بھوکے مرنا شروع ہو گئے ہیں- اور انہوں نے ویران پارکوں، سنسان ریلوے لائنوں اور گٹروں کے اندر سے باہر نکلنا شروع کر دیا ہے، اور گھروں پر ہلہ بول دیا ہے۔

بھوکے چوہوں کا گھروں پر ہلہ، مکڑوں کے فٹ پاتھوں پر ڈیرے

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کےلئے پارکوں کے تالاب بند دئے گئے ہیں، برطانیہ بھر میں ریستوران بھی بند پڑے ہیں۔ چوہوں کو پارکوں میں رش کے باعث کھانے پینے کی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب تھیں، ریستورانوں میں وسیع پیمانے پر فوڈ، ضائع ہونے سے بھی ان کی موجیں تھیں، ریلوے لائنوں پر بھی وہ دندناتے پھرتے تھے، اب لاک ڈاﺅن کے باعث پبلک مقامات، ہوٹل انڈسٹری اورذرائع آمد و رفت کی بندش، سے وہ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، اور انہوں نے مجبور ہو کر گھروں کا رخ کر لیا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ گوشت خور چوہوں نے ایک دوسرے کو کھانا شروع کر دیا ہے۔
ہلہ بولنے والے چوہوں نے گھروں کے پچھواڑے واقع گارڈنز میں پناہ لے لی ہے، جس سے مقامی آبادی خوفزدہ ہو کر رہ گئی ہے، اور چوہے مار گولیوں کی فروخت میں بھی تیزی آ گئی ہے۔

قارئین : ہمارے ویڈیو چینل کا وزٹ کرنے کیلئے ( یہاں کلک کریں)

وہ اس طویل لاک ڈاؤن کے دوران کھانا تلاش کررہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر لندن انتظامیہ نے، کسی نئی وباء کے پھوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے، اور چوہوں کے تدارک کیلئے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ بی پی سی اے کے تکنیکی افسر نٹالی کے مطابق، چوہوں نے خاص طور پر زیادہ آبادی والے علاقوں کا رخ کیا ہے۔ دوسری جانب فٹ پاتھوں پر انتہائی کم آمد و رفت کے باعث مکڑوں اپنے جالے پھیلانے شروع کر دئے ہیں، گزرنے والے اکا دکا افراد نے فٹ پاتھوں پر زیادہ گہرا جالا دیکھ کر سڑکوں پر چلنا شروع کر دیا ہے، جس سے مکڑوں کے جالے اور بھی گہرے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق، چوہے بھی انسانوں سے براہ راست بچنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ہمیشہ چھپ کر رہتے ہیں، لیکن اس مرتبہ وہ بھی لاک ڈاﺅن سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، اور بلوں سے باہر نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔

ایسی خبروں سے اپڈیٹ رہنے کیلئے : ہمیں فالو کریں سوشل میڈیا پر

سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے باعث چوہے، اور مکڑے دلیر ہو تے چلے جا رہے ہیں۔ چوہے گھروں میں گھسنے کی خاطر اب خالی اور ویران سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں، جن کا عام حالات میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ انہیں گھروں میں واقع چھوٹے چھوٹے باغات میں انسانی چہل قدمی کے باعث کھانے پینے کیلئے کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے، چھوٹے چوہے کیڑے مکوڑے کھا کر پیٹ بھر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے، کہ چوہے اب لوگوں کے گھروں میں کھانا تلاش کر رہے ہیں، کیونکہ ہوٹلوں کا سارا ضائع مال کھایا جا چکا ہے، اور اب کھانے کیلئے کچھ نہیں بچا ہے۔

فوری اقدامات ناگزیر، طاعون پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے، محکمہ صحت

محکمہ صحت نے انتباہ کیا ہے، کہ چوہوں کو زیادہ طویل عرصہ کھانے کیلئے کچھ نہ ملے، تو وہ ایک دوسرے کو کھانا شروع کر دیتے ہیں، جس سے وہ اور بھی خطرناک ہو جاتے ہیں، یہ صورتحال لوگوں بالخصوص بچوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑے چوہے چھوٹے چوہوں کو کھا جائیں گے، پھروہ نکاسی آب کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے، گھروں میں زبردستی گھس آئیں گے، اور بچوں کو کاٹنا شروع ہو جائیں گے۔ بروقت اقدامات نہ کئے گئے، تو برطانیہ میں طویل عرصہ بعد طاعون پھیلنے کا زبردست خطرہ ہے۔

برطانیہ چوہے مکڑے ہلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply