برطانیہ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

برطانیہ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) برطانیہ پاکستانی طلبہ خوشخبری

برطانیہ میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوش خبری آ گئی،

برطالونی کے وزیرامیگریشن نے زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ کو برطانوی

تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنے کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق یوکے

گورنمنٹ کی آفیشنل ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے

انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ڈے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا برطانیہ کی

اعلی یونیو رسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ کےلئے کھلے ہیں اور زیادہ سے

زیادہ پاکستانی طلبہ برطانیہ کا انتخاب کریں۔

=—= آئندہ سال گرمیوں میں گریجویٹ رواٹ سکیم لانے کا بھی عندیہ

برطانیہ کے وزیرامیگریشن کیون فوسٹر انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ڈے کی تقریب سے

خطاب میں مزید کہنا تھا گزشتہ برس 5ہزار طلبہ کو برطانیہ کا ویزا دیا گیا اور

ماضی کے مقابلے میں 20فیصدزیادہ کامیابی سے برطانیہ کا ویزا لینے والے

پاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی۔وزیر امیگریشن نے طلبہ کو دیے گئے پیغام

میں کہا کہ برطانیہ اگلے سال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کے نام سے سکیم

شروع کرےگا، سکیم کے تحت طلبہ کاگریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری

کےلئے برطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔

=—= برطانیہ میں کرونا وباء کی دوسری لہر، روزانہ سیکڑوں اموات

یاد رہے اس وقت پوری دنیا کی طرح برطانیہ بھی کرونا وائرس کی وباء کی

دوسری لہر کی زد میں ہے اور روزانہ سیکڑوں اموات کیساتھ ساتھ ہزاروں کی

تعداد میں برطانوی شہری متاثر ہو رہے ہیں، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے

لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے-

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

برطانیہ پاکستانی طلبہ خوشخبری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply