لندن ایس اوپیز

برطانیہ میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافہ، مزید 44افرادہلاک ہوگئے

Spread the love

برطانیہ میں کورونا کیسز

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناکے مزید 91ہزار

سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 44افراد ہلاک بھی ہوئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے

مطابق برطانیہ میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91

ہزار 743 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے سبب انتہائی مشکل صورت حال

کا سامنا ہے،کسی بھی پابندی کو رد نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی توعوام کے

تحفظ کیلئے مزید پابندیاں لگاسکتے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ جلد

از جلد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں 12 سے15 برس کیبچے

کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب رپورٹس ہیں کہ

ملکہ برطانیہ کرسمس ونڈ سرکاسل میں ہی گزاریں گی۔یاد رہے کہ وبا کے باعث گزشتہ ہفتہ ملکہ نے

کرسمس سے قبل خاندان کیاعزاز میں روایتی لنچ بھی منسوخ کردیا تھا۔

برطانیہ میں کورونا کیسز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply