0

برطانیہ میں کشمیر ڈے تقریبات رکوانے میں بھارت کو ایک اور سبکی

Spread the love

آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے لندن سمیت یورپ بھر میں ہونیوالے مظاہرے اور برٹش پارلیمنٹ میں منعقد ہونیوالی کشمیر کانفرنس کو رکوانے کیلئے بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا، اب سابق نارویجن وزیر اعظم شیل ماگنے بوندے ویک کا بھی یوم یکجہتی کشمیر پر ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کریں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق کشمیر اسکینڈے نیوین کونسل کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہ نواز خان نے بتایا بھارت برٹش پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس رکوانے میں ناکام رہا، بھارت نے اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا لیکن برطانوی حکومت نے اسے صاف انکار کر دیا،دوسری جانب سابق نارویجن وزیر اعظم شیل ماگنے بوندے ویک نے یوم یکجہتی کشمیر پر ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کیلئے دی گئی خصوصی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ آج برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔سردار علی شاہ نواز خان کا کہنا تھا وہ ہائوس آف کامنز کے سیمینار اور بعد میں اسی حوالے سے مظاہرے میں بھی شرکت کر یں گے۔

Leave a Reply