برطانیہ میں معجزہ، کوما میں بچی کو جنم دینے والی کرونا زدہ ماں روبصحت

برطانیہ میں معجزہ، کوما میں بچی کو جنم دینے والی کرونا زدہ ماں روبصحت

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) برطانیہ میں معجزہ

برطانیہ میں قدرت کا ایک اور معجزہ، کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کوما

میں جانیوالی حاملہ برطانوی مسلم خاتون نے کوما کی حالت میں نہ صرف بچے

کو جنم دیا، بلکہ زچہ و بچہ دونوں روبصحت ہو رہے ہیں اور انہیں ہسپتال سے

ڈسچارچ بھی کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف مسلم خاتون کے ساتھ پیش آنیوالی

صورتحال اور پھر اس کی صحت یابی پر اہل علاقہ ہی نہیں جسے جسے اس واقعہ

کا علم ہورہا ہے حیران ہیں-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوپورٹ شہر سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مریم احمد

کو جنوری میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ وہ اسوقت 29 ہفتوں

کی حاملہ تھیں اور ان کو دمے کی شکایت بھی تھی، ان کی حالت بھی انتہائی

تشویشناک تھی، اور ایسی امید نہیں تھی کہ وہ زیادہ وقت ہسپتال میں رہیں گی لیکن

کہتے ہیں جسے رب رکھے اسے کون چکھے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتوں کو آکسیجن

لگی ہوئی ہے، حالت بہت خراب ہے، کمزوری کی وجہ سے بچہ وقت سے پہلے

پیدا کرنا پڑے گا، اور ممکن ہے انکا بچہ کمزور ہو اور زندہ نہ رہ سکے اور یہ

بھی ہو سکتا ہے وہ خود بھی کوما سے باہر نہ آ سکیں۔

=-.-= سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا پتہ ہی نہ چلا، خاتون مریم احمد

خاتون کے مطابق یہ سب کچھ بہت تیزی میں ہوا، انہوں نے مجھے بتایا آپ کو

وینٹی لیٹر پر لے جایا جا رہا ہے۔ میں رو رہی تھی، والدین سے صرف دو منٹ

فون پر بات کی، اکیلی تھی اور بہت ڈری ہوئی تھی، حتیٰ کہ میں نے اپنے شوہر

اور بیٹے سے بھی بات نہیں کی۔ کیونکہ میرے شوہر اُس وقت گھر پر ایک سالہ

بیٹے کیساتھ موجود تھے، انکو ڈاکٹرز نے کال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا کہ۔

انکی بیٹی پیدا ہوئی ہے، جس کا وزن صرف 1.17 کلو گرام تھا، مریم قدرتی طور

پر آدھے دن سے کم وقت کے بعد کوما سے جاگ گئیں، تاہم کرونا کی بندشوں کی

وجہ سے وہ اپنی بیٹی کو نہ دیکھ سکیں۔ اگلے چند روز تک نرسوں نے مریم کو

ان کی بیٹی کی ویڈیوز اور فوٹوز لا کر دکھائے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مریم کا کہنا تھا مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کیا ہوا ہے، میں جاگی تو میرا پیٹ ہلکا

تھا اور مجھے درد ہو رہا تھا۔ تمام سٹاف نے ان کی بیٹی کا بہت خیال رکھا۔ مریم

اور ان کے شوہر نے بیٹی کا نام خدیجہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلامی عقیدے

میں خدیجہ ایک مضبوط نام ہے۔ میرے خیال میں میری خدیجہ بہت مضبوط ہے،

وقت سے پہلے پیدا ہونے کے بعد بھی ان کو کوئی مسائل نہیں۔ ڈاکٹر کہہ رہے

تھے ان کو جس قسم کی پیچیدگیوں کا خدشہ تھا ویسا کچھ نہیں ہوا اور یہ ایک

معجزہ تھا۔ خدیجہ نے گھر جانے کی اجازت ملنے سے قبل آٹھ ہفتے انتہائی

نگہداشت کے یونٹ میں گزارے، ساڑھے تین ماہ بعد اس کا وزن چار کلو گرام ہو

گیا۔ میں بہت شکرگزار ہوں میں اور وہ دونوں ابھی تک زندہ ہیں۔

برطانیہ میں معجزہ

Leave a Reply