برطانیہ میں بھی کرائسٹ چرچ جیسی دیشتگردی کا انتباہ

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن) برطانیہ میں انسداد دہشتگردی کی کمشنر سارہ خان نے

کہا ہے بالکل ممکن ہے برطانیہ میں بھی انتہائی دائیں بازو کا حملہ ہو سکتا ہے

اور انھوں نے آن لائن افراد کی بنیاد پرستی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگوکرتے ہوئے برطانیہ میں انسداد دہشتگردی کی

کمشنر سارہ خان نے بتایا برطانیہ میں مقیم انتہائی دائیں بازو کے کارکن منظم،

پیشہ ورانہ اور فعال طور پر بھرتی کیے جاتے ہیں، تاہم ان کی تعداد ابھی تک

جاری نہی کی گئی ہے۔ تاہم انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے مارچ 2017

تک برطانیہ میں 18 حملوں کو ناکام بنایا گیا جن میں سے چار کی منصوبہ بندی

انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں نے کی تھی۔

Leave a Reply